بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں، لیسکو کی کارکردگی بہترقرار
10-26-2023
(لاہور نیوز) بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں میں رواں ماہ لیسکو کی کارکردگی سب سے بہتر رہی۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری کے خلاف مہم میں گزشتہ 48 دنوں میں 42 ارب روپے کا امپیکٹ آیا، رواں ماہ کے دوران بجلی چوروں سے 15 ارب 78 کروڑ روپے ریکور جبکہ 9 ہزار 723 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ ستمبر میں بجلی چوری کے خلاف مہم کی وجہ سے 26 ارب روپے کی بچت ہوئی، ستمبر میں تقسیم کار کمپنیوں کے 53 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں لیسکو کی کارکردگی اچھی رہی، لیسکو میں 4 ارب 49 کروڑ روپے ریکور کیے گئےاور 4 ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔