ورلڈ کپ:لنکن باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ، انگلینڈ کی آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین لوٹ گئی

10-26-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کے 25ویں میچ میں انگلینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کی قیادت  جوز بٹلر کررہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کی کمان کشال مینڈس کے ہاتھوں میں ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم میگا ایونٹ میں چار میچز کھیل کر ایک میں کامیاب جبکہ تین میں ناکامی کا سامنا کر چکی ہے، انگلینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیل کر صرف ایک ہی جیت پائی جبکہ تین میں ہار کا مزہ چکھ چکی ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، پچ میں نمی ہے، یہ بیٹنگ کے لیے سازگار رہے گی، آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ سری لنکا کا سکواڈ: آج کے میچ کیلئے انگلش ٹیم میں آل راؤنڈر معین علی، کرس ووکس اور لیام لیونگسٹون کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ہیری بروک، ریسی ٹاپلے اور گس اٹکنسن کی سکواڈ سے چھٹی ہوئی ہے۔ Ready to roar in Bengaluru! #SLvENG #LankanLions #CWC23" pic.twitter.com/f6ucSTYNBS — Sri Lanka Cricket  (@OfficialSLC) October 26, 2023 انگلینڈ کا سکواڈ: اس موقع پر سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے تاہم انگلینڈ کو کم ٹوٹل پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔   #EnglandCricket | #CWC2 pic.twitter.com/1d7ZIDP2Nt — England Cricket (@englandcricket) October 26, 2023