استحکام پاکستان پارٹی کو 'عقاب' کا انتخابی نشان الاٹ

10-26-2023

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو "عقاب" کا انتخابی نشان الاٹ کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن کو عقاب کا نشان الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی جس پر ای سی پی نے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔ محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان کی درخواست منظور کر کے آئی پی پی کو "عقاب" کا انتخابی نشان الاٹ کردیا۔ انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد آئی پی پی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا، استحکام پاکستان پارٹی اب باضابطہ طور پر پاکستان میں ہونیوالے ہر طرح کے انتخابات میں حصہ لے سکے گی۔