پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 4 رکنی معاون کمیٹی قائم

10-26-2023

(ویب ڈیسک) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیلئے چار رکنی معاون کمیٹی قائم کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کے ضمن میں سی ای او پی آئی اے کی معاونت کے لئے 4 رکنی سٹریٹجک بزنس ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹریٹجک بزنس ٹیم نجکاری کمیشن اور دیگرسٹیک ہولڈرز کو درکار معلومات اکٹھا کرنے اور فراہم کرنے میں بھی معاونت کرے گی۔ ٹیم میں جنرل منیجر فلیٹ پلاننگ، جی ایم بجٹ، ڈپٹی جی ایم کمرشل اور ڈپٹی جی ایم لیگل سروسز شامل ہیں۔ ایچ آر سربراہ کے دستخط سے ٹیم کے قیام کا باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔