افغان کرکٹر گرباز بلے کا تحفہ دینے پر بابر اعظم کے مشکور

10-26-2023

(ویب ڈیسک) افغانستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے بلا تحفے میں دینے پر پاکستانی کپتان بابراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں رحمان اللہ گرباز نے لکھا کہ   زبردست کھلاڑی اور شخصیت کی جانب سے بہترین تحفہ ہے، بابر اعظم ایک شائستہ شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے  بابر اعظم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ آپ مضبوط رہیں اور چمکتے رہیں۔ Wonderful gift  by a wonderful player and human being. Truly gentleman @babarazam258 . Chin up, stay strong and keep shining  pic.twitter.com/2CoiEEblSZ — Rahmanullah Gurbaz (@RGurbaz_21) October 25, 2023 خیال رہے کہ پاکستان افغانستان کے میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنا بیٹ رحمان اللّٰہ گرباز کو تحفے میں دیا تھا۔