پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کب ہوگا، تاریخ کا اعلان ہوگیا

10-26-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی کیٹگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔ ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیشنل ٹی20 کا فائنل 10 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔