ہاجرہ یامین نے بولڈ تصاویر شیئر کر دیں، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

10-26-2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ ہاجرہ یامین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر سے مداحوں کو حیران کر دیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمختصر لباس میں تصویریں شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ جس کے بعد اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آچکی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر امریکا  کے سفر کے دوران مختصر لباس میں ساحل سمندر پر دوستوں کے ہمراہ تصاویر شئیر کی ہیں،جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی پاکستانی اداکارائیں مختصر لباس میں تصاویر شئیر کرنے پر تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔