پاکستان میں 92 فیصد کھلا دودھ معیاری نہیں: سروے میں انکشاف
10-26-2023
(ویب ڈیسک) ایک حالیہ ملک گیر سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دستیاب 92 فیصد کھلا دودھ بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتا۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیراہتمام کھلے دودھ کے معیار اور تحفظ کے بارے میں کیے گئے ملک گیر سروے سے پتا چلا کہ 92 فیصد کھلا دودھ غیر معیاری ہے۔ سروے کے نتائج کے اعلان کیلئے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران بتایا گیا کہ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 54 فیصد کھلے دودھ کے نمونے انسانی استعمال کیلئے غیر موزوں ہیں۔ سروے کیلئے عالمی ادارے نیلسن نے ملک کے 11 بڑے شہروں سے نمونے حاصل کیے، سردیوں اور گرمیوں کے موسموں میں کھلے دودھ کے 1206 نمونے حاصل کیے گئے تھے۔