ورلڈ کپ : انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

10-26-2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی، سری لنکن ٹیم کا پوائنٹس ٹیبل پر 7 واں اور انگلینڈ کا 8 واں نمبر ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم میگا ایونٹ میں چار میچز کھیل کر ایک میں کامیاب جبکہ تین میں ناکامی کا سامنا کر چکی ہے، انگلینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیل کر صرف ایک ہی جیت پائی جبکہ تین میں ہار کا مزہ چکھ چکی ہے۔