محسن نقوی نے ملک کے پہلے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

10-25-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری سطح پر ملک کے پہلے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ساتھ گجر پورہ میں ایک اور بائیو گیس پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا بائیو گیس پلانٹ پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی، سالانہ 8 کروڑ روپے ریونیو حاصل ہو گا۔ نگران وزیراعلٰی نے مزید کہا کہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوانے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، یکم نومبر سے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، غیر ملکی خود چلے جائیں تو اچھا ، ورنہ باعزت طریقے سے ان کے ملک بھجوائیں گے، منشیات فروشی بہت بڑا ایشو ہے، انسداد منشیات کے لئے سرگرم ہیں۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر، ابراہیم مراد، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔