انٹر ڈویژن قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ لاہور نے اپنے نام کر لی

10-25-2023

(ویب ڈیسک) انٹر ڈویژن قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل لاہور نے جیت لیا۔

اسلام آباد کے لیاقت جمنیزیم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور نے اسلام آباد کو شکست دے دی، لاہور نے 100 جبکہ اسلام آباد نے 59 پوائنٹس سکور کیے۔ انٹر ڈویژن قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ کا ٹورنامنٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت کھیلا گیا، فائنل میچ میں غیر ملکی شرکاء نے بھی شرکت کی۔ انٹر ڈویژن قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی، انٹر ڈویژن قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن فیصل آباد نے حاصل کی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں فیصل آباد نے 55 اور پشاور نے 43 پوائنٹس سکور کیے۔