ممنوعہ ادویات کا استعمال، 4 قومی ایتھلیٹس پر تین سال کیلئے پابندی عائد

10-25-2023

(لاہور نیوز) ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر چار قومی ایتھلیٹس پر تین سال کی پابندی لگا دی گئی۔

ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنیوالے ایتھلیٹس میں عذیر رحمان، نعیم اختر، رابعہ عاشق اور ایشا عمران شامل ہیں ، دو ایتھلیٹس کا تعلق پاکستان آرمی جبکہ دو کا پاکستان واپڈا سے ہے۔ پابندی کا اطلاق 20 جولائی 2023 سے ہو گا، 19 جولائی 2026 تک پابندی برقرار رہے گی۔ تین سال کے دوران چاروں ایتھلیٹس ڈومیسٹک، نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق چاروں ایتھلیٹس نے رواں 34 ویں نیشنل گیمز میں ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں۔