لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول شروع

10-25-2023

(لاہور نیوز) موسم بدلتے ہی تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول شروع ہو گیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ پہلے روز والی بال، فٹ بال، کرکٹ اور باسکٹ بال کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ سپورٹس کے آخری روز کرکٹ کے فائنل مقابلے ہونگے۔ سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات شریک ہیں۔ طالبات کا کہنا تھا کہ ان کھیلوں سے انہیں صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔   ویمن یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ سمیرا ستار کا کہنا تھا سپورٹس سیزن میں کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ سپورٹس فیسٹیول دیکھنے آئی طالبات اپنی اپنی ٹیموں کو پرجوش نعروں اور رنگ برنگے پلے کارڈز ہاتھوں میں لئے داد دیتی رہیں۔