ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز سے شکست دیدی
10-25-2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز سے بآسانی شکست دیدی۔
بھارت کے شہر دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔ 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4 ، مچل مارش نے 2 جبکہ پیٹ کمنز ، جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے اننگز کا آغاز وکرم جیت سنگھ اور میکس او ڈاؤڈ نے کیا تاہم میکس او ڈاؤڈ 6 اور وکرمجیت سنگھ 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دیگر کھلاڑیوں میں کولن ایکرمین 10 ، باس دی لیڈے 4 ، سائبرینڈ اینجلبرچٹ 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نیدرلینڈز کی چھٹی وکٹ 84 کے مجموعی سکور پر گری جب تیجا ندامانورو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 86 کے مجموعی سکور پر سائبرینڈ اینجلبرچٹ اور روئیلوف وین ڈیر مروے بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔