پہلا ٹی 20: بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
10-25-2023
(لاہورنیوز) پاکستان اور بنگلادیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بنگلادیش کے شہر چٹوگرام میں جاری ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 82 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، بسمہ معروف 20 اور منیبہ علی 16 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم نے 83 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بنگلادیش کی جانب سے نگار سلطانہ 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بنگلا دیش ویمنز ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔