اوور انوائسنگ کے بعد امپورٹ ایکسپورٹ سیکٹر میں 8 ارب ڈالر فرق کا انکشاف

10-25-2023

(لاہور نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سولر پینلز کی امپورٹ میں اوور انوائسنگ کے بعد امپورٹ ایکسپورٹ سیکٹر سے 8 ارب ڈالر فرق کا کیس ملا ہے۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کے مطابق جن چیزوں پر ڈیوٹی لاگو نہیں ان پر اوور انوائسنگ ہو رہی ہے،قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو امپورٹ ایکسپورٹ فرق  کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ایک ہفتے میں رپورٹ دیں گے، چین کے ساتھ امپورٹ ایکسپورٹ ڈیٹا کے تبادلے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، چین کے ساتھ تجارت کے حجم میں 3 سے 4 ارب ڈالر کا گیپ ہے۔ ایف بی آر حکام نے بتایا کہ چین سے پاکستان کو برآمدات 3 سے 4 ارب ڈالر کم ظاہر ہو رہی ہیں۔