5گھنٹے سے کم نیند کونسی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کرسکتی ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا

10-25-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ 5 گھنٹے سے کم نیندڈپریشن کی بیماری میں مبتلا ہونےکے خطرات میں اضافہ کرسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈیٹا یہ بتاتا ہے کہ وہ افراد جو5 گھنٹوں سے کم کی نیند لیتے ہیں ان کے  ڈپریشن  میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔تحقیق کی سربراہ مصنفہ کا کہنا تھا کہ مطلوبہ مقدار سے کم نیند کے دورانیے اور ڈپریشن کے درمیان معاملہ انڈے اور مرغی جیسا ہی ہے۔ یہ کیفیات ایک ساتھ پیش آتی ہیں لیکن کونسی کیفیت پہلے پیش آتی ہے یہ معلوم نہیں۔ محققین نے تحقیق میں 60 کی دہائی میں موجود 7146 افراد کے جینیاتی اور صحت کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ گزشتہ چند سالوں میں نیند کے ماہرین کو کچھ ایسے انوکھے ڈی این اے دکھے ہیں جن کا تعلق لوگوں کے نیند کے دورانیے سے ہوتا ہے۔ تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ وہ افراد جن کے جینیات میں 5  گھنٹے سے  کم نیند کی وجہ سے تبدیلی واقع ہوئی تھی ان میں آئندہ 4  سے 12 سال میں ڈپریشن کے امکانات 2.5 گُنا زیادہ  ہوتے ہیں۔