شاہینوں کی مسلسل ناکامیوں پر جاری عوامی تنقید، بہتی گنگا میں علی ظفر نے بھی ہاتھ دھو لئے

10-25-2023

(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ میں شاہینوں کی پے در پے ہار نے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کو بھی قومی کرکٹ ٹیم پر طنزکرنے پر مجبور کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک طنزیہ پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے 27 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔ گلوکار نے کہا کہ “جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔ علی ظفر کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا اور کہا کہ گلوکار نے کچھ زیادہ ہی جلدی مبارکباد دے دی۔ایک صارف نے علی ظفر سے پوچھا کہ “آپ بھی ابھی تک صدمے میں ہیں؟ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے پانچ گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے دو میں فتح ملی اور تین میں شکست ہوئی ہے۔