کنسرٹ کے دوران مداح نے عاطف اسلم کی طرف پیسے پھینک دیے،گلوکار نے کیا ردعمل دیا؟جانئے

10-25-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی جانب کنسرٹ کے دوران ایک مداح نے پیسے پھینکے جس پر انہو ں نے مداح کو بہترین نصیحت کردی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی  ہے جس میں کنسرٹ کے دوران ایک شخص  عاطف اسلم  پر پیسے  پھینکتا ہے جس پر گلوکار کنسرٹ روک دیتے ہیں۔ عاطف اسلم نے اس موقع پر غصہ کرنے کی بجائے مداح سے کہا کہ وہ اپنے پیسے آکر سمیٹ لے اور اسے کسی اچھی جگہ پر ڈونیٹ کردے۔ ویڈیو میں عاطف کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ’مجھے علم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے‘۔سوشل میڈیا صارفین اپنے محبوب گلوکار کے اس عمل کو پسند کررہے ہیں کہ انہوں نے مداح کو ڈانٹنے کے بجائے بہت اچھی نصیحت کی۔