عاصم اظہر کےمعروف گانے'جو تو نہ ملا' نے نئے اعزاز پر اپنا نام لکھ لیا

10-25-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے مشہور گانے ’جو تو نہ ملا‘ نے معروف میوزک سروس سپاٹیفائے پر 100 ملین سے زائد سٹریمز حاصل کرلیں۔

تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پر اپنے گانے کے نئےاعزاز پر گلوکار نے جہاں مداحوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں گانے کا سپیشل ورژن شیئر کرکے مداحوں کو سرپرائز بھی دیا ہے۔ عاصم اظہر نے گانے کی خوبصورت شاعری کیلئے کنال ورما کو کریڈٹ دیتے ہوئے ان کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔'جو تو نہ ملا‘ 2018 کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے 2  برس میں ہی یوٹیوب پر 100  ملین ویوز سمیٹ لئے تھے اور اس سے گلوکار کو پوری دنیا میں شہرت ملی۔ واضح رہے کہ یہ وہی گانا ہے جس کی بنا پر گلوکار پر سرقہ کا الزام لگایا گیا تھا لیکن پھر عاصم اظہر نے وضاحت دی تھی  کہ موسیقی کے حقوق قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے تھے۔