پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیسی ہے؟شاہد آفریدی کابڑا بیان سامنے آگیا

10-25-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نےکہاہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کوئی پھولوں کا بستر نہیں ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ جب کپتان میدان میں اپنا بھرپور کردارپیش کرتا ہے تو کھلاڑی بھی 200 فیصد دیتے ہیں۔اگر کپتان اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتا ہے وہ میدان میں متحرک ہوتا ہے تو دیگر کھلاڑیوں کو بھی شرم آتی ہے جب کپتان کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟   انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا کوئی مذاق نہیں، یہ کوئی پھولوں کا بستر نہیں ہوتا، جب آپ اچھا کرتے ہیں تو ہر کوئی آپ کی تعریف کرتا ہے اور جب آپ ایسا نہیں کرتے تو ہر کوئی آپ کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ پر بھی الزام لگاتا ہے۔