عرفان پٹھان کی پاکستان مخالف پوسٹوں کا سلسلہ نہ رک سکا،سابق بھارتی کھلاڑی کاشاہینوں پر ایک اور وار

10-25-2023

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پاکستان کی ہار پر افغان کرکٹر کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے کی پینٹنگ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی ہار پر جشن منانے والے بھارت کے سابق  آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے افغان مداح کی جانب سے بنائی گئی پینٹنگ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔پاکستانی کرکٹرز اور مداحوں  کے خلاف بغض رکھنے والے عرفان پٹھان نے پاکستان کی ہار پر افغان کرکٹرز کے ساتھ گراؤنڈ پر جشن منایا تھا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ عرفان پٹھان ورلڈکپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے ہمراہ ہندی کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔افغانستان کی جیت پر انہوں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ راشد خان نے اپنا اور میں نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔