71 کروڑ ڈالر قرض کا معاملہ، آئی ایم ایف سے مذاکرات کب ہونگے؟جانئے

10-25-2023

(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ملنے والے 71 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات 2 نومبرکو ہونگے۔

مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ناتھن پورٹر کرینگے، حکومت پاکستان بیرونی سیکٹر کے چیلنجوں کے باوجود مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہے، اگر حکومت عام انتخابات کا اعلان کردیتی ہے تو اس سے مذاکرات کے دوران وزارت خزانہ کے ہاتھ مزید مضبوط ہوجائیں گے۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایستھرپیرز نے  کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے مذاکرات کیلئے 7 نومبرکے قریب  کی تاریخ دینے کی تجویز دی تھی لیکن حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے جو ڈیٹا مطلوب ہے وہ ہم  اکٹھا کرچکے ہیں،اگرفریقین میں سٹاف لیول مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو آئی ایم ایف کا بورڈ دسمبرمیں قرضے کی اگلی قسط کی منظوری دے دے گا۔