ایل ڈی اے ٹیموں کی جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی، غیرقانونی تعمیرات مسمار

10-25-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن، پائن ایونیو ، لاہور ایونیو اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل املاک کو سربمہر و مسمار کر دیا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے موضع امیر پورہ ، پائن ایونیو میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی پر عمارت مسمار کر دی۔ امیر پورہ ، پائن ایونیو میں غیر قانونی چکن شاپس اور گیزر شاپ مسمار کر دیں۔ لاہور ایونیو میں پانچ پلاٹس کو غیر قانونی کمرشل استعمال پر سیل کر دیا گیا ۔ دو پلاٹس سے سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن آر بلاک میں دکانوں کی غیر قانونی تعمیر بھی مسمار کر دی۔ سبزہ زار سکیم میں 15 سے زائد املاک کو سیل کر دیا گیا۔