سردی میں اضافے کیساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
10-25-2023
(لاہور نیوز) موسم سرما آ تے ہی مانگ میں اضافہ ہونے سے ڈرائی فروٹ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، خریدار دکانوں سے ڈارئی فروٹ کے ریٹ پوچھ کر مایوس واپس جانے لگے ۔
ڈرائی فروٹ کی مارکیٹ میں ورائٹی تو آگئی مگر ریٹ آسمان سے باتیں کررہے ہیں، بادام، اخروٹ، پستے اور کاجو کی قیمتیں ہزاروں روپے میں پہنچ گئیں جبکہ چلغوزے کی ورائٹی دیکھ کر تو خریداروں کے دل مچلنے لگے۔ خشک میوہ جات کی دکانوں پر خریداری میں ابھی تیزی نہیں آسکی ،بہت سے شہری چلغوزے ، کاجو ،پستے اورباداموں کے ریٹ پوچھ کر ہی جیبیں ٹٹولتے ہوئے مایوس لوٹ جاتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سال ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، سردی کی سوغاتیں بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ تمام اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ ہو چکا ہے،افغانستان سے ڈرائی فروٹ منگوانے میں مشکلات کا سامنا ہے،ڈرائی فروٹ کی قیمتیں اسی لئے بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، مہنگے ملنے والے ڈرائی فروٹس سستے کیسے بیچ سکتے ہیں۔