پریزنٹیشن کے دوران کپتان بابرسے کیا گفتگو ہوئی؟ رمیز راجہ نے بتا دیا

10-25-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف شکست کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا کپتان بابراعظم سے ہونیوالی گفتگو منظرعام پر لے آئے۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے انکشاف کیا کہ افغانستان کے خلاف شکست کے بعد پریزنٹیشن سے پہلے بابراعظم سے آف ایئر پوچھا تھا کہ  42 ویں اور 46 ویں اوورز میں سپنرز کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیوں کیا اور مشورہ دیا کہ ان اوورز میں حسن علی کی گیند ریورس کررہی تھی اس سے کیوں بالنگ نہیں کروائی؟۔ جس پر کپتان نے جواب دیا کہ وکٹ پر ٹرن موجود تھا اور گیند سپن کررہی تھی اس لیے دونوں سپنرز سے بالنگ کروائی۔ انہوں نے کہا کہ شکست کے بعد بابراعظم کی باڈی لینگویج “نیچے” نظر آرہی جس سے پوری ٹیم کے حوصلے اور کارکردگی پر اثرپڑرہا ہے اور منفی نتائج سامنے آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں مسلسل 3 شکستوں کے بعد قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا کے مدمقابل آئے گی، ہار کی صورت میں قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ختم ہوجائے گی جبکہ جیت امیدوں کو برقرار رکھے گی۔