ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی نیدرلینڈز کیخلاف دوسری وکٹ گر گئی
10-25-2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا کی نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
نیدر لینڈز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھارت کے شہر دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں کینگروز کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی کمان سکاٹ ایڈورڈز کے ہاتھوں میں ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 4 میچز کھیل کر 2 میں کامیاب ہو چکی اور 2 میں ناکام رہی ہے، نیدر لینڈز کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے صرف ایک میں کامیاب اور 3 میں ناکام رہی۔