نولکھا: سیف سٹیز کی نشاندہی پر 2 رکنی سنیچر گینگ گرفتار

10-25-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر تھانہ نولکھا پولیس نے 2 رکنی سنیچر گینگ گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے "سنیچر گینگ" کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس  میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی گئی۔ اس حوالے سے  اے ایس پی سلیمان ظفر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون ،گولیاں، پستول اورنقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت طیب اور جمشید کے نام سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین  کر فرار ہو جاتے تھے، تاہم ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔  سلیمان ظفر کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمرے مجرمان کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں،شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔