آئی سی سی نے سلیم ملک کو ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی

10-25-2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک کو ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی سی سی سے سلیم ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا۔ آئی سی سی نے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کو جواب بھیجا ہے جس کے تحت آئی سی سی کو سلیم ملک کے کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ سابق کپتان سلیم ملک نے آئی سی سی کے اس جواب کا خیر مقدم کیا ہے۔ وہ 2024 میں ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔