افغانستان سے شکست کے بعد بابرسمیت کئی کرکٹرز ہوٹل میں رو پڑے

10-25-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت کئی کرکٹرز کو ہوٹل میں روتے ہوئے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغانستان کے خلاف شرمناک شکست کے بعد کپتان بابراعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو ہوٹل میں روتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی سابق کرکٹرز نے تصدیق بھی کی۔ افغان ٹیم کیخلاف شکست نے کرکٹرز پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں بھی افغانستان کے خلاف شکست کے بعد پریشان اور کئی مایوس تھے۔ افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں اگر مگر کا شکار ہوچکی ہیں، ورلڈکپ میں پاکستان نے 5 میچز میں سے 3 ہارے ہیں جبکہ 2 میں فتح نصیب ہوئی ہے۔   \