ہائیکورٹ کے حکم پر 8 سالہ کم سن گھریلو ملازمہ بازیاب
10-25-2023
(لاہور نیوز) عدالت کے حکم پر 8 سالہ کم سن گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروا لیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں 8 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت کے حکم پر نور فاطمہ نامی 8 سالہ کم سن گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرا لیا گیا۔ عدالتی حکم پر پولیس نے 8 سالہ بچی کو بازیاب کرکے عدالت پیش کردیا ۔ عدالت نے 8 سالہ نور فاطمہ کو والد کے ساتھ بھجوا دیا۔ جسٹس جاوید گھرال نے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بچی کے والد ایک نجی ہوٹل پر ملازمت کرتے تھے، ہوٹل والوں نے بچی کو 4 ماہ سے اپنے پاس رکھا ہوا ہے ، عدالت بیٹی کو بازیاب کرا کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے ۔