عاصم اظہر کے گانے ’جو تو نہ ملا‘ نے نیا اعزاز حاصل کرلیا

10-25-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے مشہور گانے ’جو تو نہ ملا‘ نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے معروف میوزک سروس سپاٹی فائے پر 100 ملین سے زائد سٹریمز حاصل کرلیں۔

انسٹاگرام پر اپنے گانے کے نئے اعزاز پر گلوکار نے جہاں مداحوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں گانے کا سپیشل ورژن شیئر کرکے مداحوں کو سرپرائز بھی دیا ہے۔ عاصم اظہر نے گانے کی خوبصورت شاعری کیلئے کنال ورما کو کریڈٹ دیتے ہوئے ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ ’جو تو نہ ملا‘ 2018 کو ریلیز کیا گیا گیا تھا اور اس نے دو برس میں ہی یوٹیوب پر سو ملین ویوز سمیٹ لئے تھے اور اس سے گلوکار کو پوری دنیا میں شہرت ملی۔ واضح رہے کہ یہ وہی گانا ہے جس کی بنا پر گلوکار پر سرقہ کا الزام لگایا گیا تھا لیکن پھر عاصم اظہر نے وضاحت دی کہ موسیقی کے حقوق قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے تھے۔