شاداب خان کی مایوس کن پرفارمنس، 8 ون ڈے میں 98 کی اوسط سے صرف 4 وکٹیں

10-25-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ سپنر شاداب خان کی کارکردگی کا بھی انتہائی برا دور چل رہا ہے۔

شاداب خان گزشتہ 8 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 398 رنز دے کر98.5 کی اوسط سے صرف 4 وکٹیں حاصل کرپائے ہیں ، حالیہ ورلڈکپ میں ان کی مایوس کن کارکردگی پر مزید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، ابتدائی 4 میچز میں شاداب نے نیدرلینڈز کیخلاف 45 رنز دے کر ایک وکٹ لی، سری لنکا کیخلاف واحد وکٹ 55 رنز کی ثابت ہوئی۔ اسی طرح بھارت کیخلاف 31 رنز دے کر وہ کوئی شکار نہیں کر پائے تھے، افغانستان سے مقابلے میں 49 رنز کے باوجود انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی، اس سے قبل ایشیا کپ میں سری لنکا کیخلاف 55 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ بھارت کیخلاف 71 رنز کے عوض ایک ہی وکٹ حصے میں آئی تھی، لاہور میں بنگلہ دیش کیخلاف وہ 35 رنز دیکر کوئی شکار نہیں کر پائے تھے، پالے کیلی میں بھارت کیخلاف بھی 57 رنز دے کر کامیاب نہ ہو سکے تھے۔