وکی کاسمیٹکس پر اتنا میک اپ نہیں جتنا پاکستانی اداکاروں نے بوراک کیلئے کیا تھا: یاسر حسین
10-25-2023
(ویب ڈیسک) معروف اداکار یاسر حسین نے ترک اداکار بوراک اوزچیوت سے کراچی میں ملاقات کے دوران پاکستانی اداکاروں کی دیوانگی کے بارے میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اتنا زیادہ میک اپ پہلے نہیں دیکھا، اداکاروں نے اتنا زیادہ میک اپ کیا ہوا ہے کہ معروف ترک سیریز کورولوس عثمان کے اداکار بوراک سے زیادہ خوبصورت ہو گئے ہیں ،خدا کی قسم! اتنا میک اپ میں نے وکی کاسمیٹکس پر نہیں دیکھا جتنا ترک اداکار سے ملنے کے لیے پاکستانی اداکاروں نے کر لیا ہے۔ انہوں نے سٹوری میں مزید لکھا کہ مطلب سب کے سب اس بھائی سے بھی 2 ٹون اوپر لگ رہے تھے سفیدی میں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ گورے رنگ کا زمانہ کبھی ہوگا نا پرانا۔ یاسر حسین کا ایک شو میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھے اس پوسٹ پر بھی برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ترک اداکار پر رشک آتا ہے، میں انہیں بھائی کہہ رہا تھا، میں نے انہیں کچھ نہیں کہا،میں پاکستانی اداکاروں کو بلا رہا تھا۔ یاسر حسین نے مزید کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ ہمارے اداکار خود ترک اداکار کے مقابلے میں زیادہ تیار ہیں، یہ بھی سمجھ میں آتا ہے کہ اگر ہم لیونارڈو ڈی کیپریو اور شاہ رخ خان جیسے ستاروں کے لیے زیادہ پرجوش ہوجائیں کیونکہ وہ دنیا کے سب سے بڑے سٹار مانے جاتے ہیں لیکن وہ پاکستانی اداکار ترک اداکار کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے تھے، لیکن وہ خود بھی دیکھنے میں سادہ تھے، تقریب بھی ان کی ہی تھی۔