لاہوردُنیا کا آلودہ ترین شہر قرار،ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے تجاوز

10-25-2023

(لاہور نیوز) لاہور میں سموگ کا اثر بدستور برقرار ہے،صبح سویرے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 300 سے تجاوز کر گئی۔

لاہور کو آج دُنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح  300 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح اپر مال کینال روڈ پر سب سے زیادہ 393 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مال روڑ پر ماحولیاتی آلودگی کی شرح 340 ہوگئی،گلبرگ میں 379، پولو گراؤنڈ کینٹ میں306 ریکارڈ کی گئی۔