حکومت سے مذاکرات :ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ایک ماہ کیلئے مؤخر

10-25-2023

(لاہور نیوز) حکومت سے مذاکرات کے پیش نظر ٹرانسپورٹرز نے ایک ماہ کیلئے احتجاج مؤخر کر دیا ۔

گزشتہ روزآ ل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ  اونرز فیڈریشن  کے ترجمان حافظ جہانگیر  نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ بادامی باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان حکومت سے مذاکرات کے پیش نظرواپس لیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ  مطالبات پورے نہ ہوئے تو   25 نومبر کو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ۔ ٹرانسپورٹرز تنظیم کے ایک اور رہنما ملک محمد رمضان اکبر کا  کہنا تھا کہ ہمارے کچھ مطالبات مانے گئے ہیں، بقیہ مطالبات کی منظوری کیلئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔  ٹرانسپورٹرز نے ایک مرتبہ پھر مطالبات دہرائے اور کہاکہ  ٹال ٹیکس کی شرح میں کمی اور روڈ ٹیکس ختم کرنے کے ساتھ چالان اور جرمانوں میں بھی کمی کی جائے۔