ورلڈ کپ 2023ء: آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کے درمیان مقابلہ آج ہو گا
10-25-2023
(لاہور نیوز) بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں آج آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 24 ویں میچ میں نیدر لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 4 میچز کھیل کر 2 میں کامیاب ہو چکی اور 2 میں ناکام رہی ہے، نیدر لینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے ایک میں کامیاب جبکہ 3 میں ناکام رہی۔