بشریٰ بی بی کا غیر شرعی نکاح کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

10-24-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا غیرشرعی نکاح کیس کو خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 4 نومبر کو مقرر ہے، غیرشرعی نکاح کیس ارجنٹ نوعیت کا کیس ہے، غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر نہ ہوئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، استدعا کی جاتی ہے کہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت جلد سے جلد مقرر کی جائے۔ عدالت نے جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر وکیل صفائی کو نوٹس جاری کر دیئے، سول جج قدرت اللہ نے وکیل صفائی شیر افضل مروت کو 28 اکتوبر کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔