ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

10-24-2023

(ویب ڈیسک) مسلسل کمی کے بعد آج دوسرے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 43 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔