محکمہ ریلوے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر، ملازمین اذیت سے دو چار
10-24-2023
(لاہور نیوز) محکمہ ریلوے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہے۔ ریلوے ورکشاپ ملازمین اذیت سے دو چار ہیں۔
ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ممکن نہ ہو سکی۔ مہنگائی کے ستائے ریلوے ورکشاپس ملازمین نے کیرج شاپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے تنخواہیں مسلسل تاخیر سے ادا کی جارہی ہیں۔ دکاندار ادھار نہیں دیتے، بجلی کے کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع ہو رہے ہیں۔ ریلوے ملازمین نے اعلیٰ حکام سے مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ کیا۔