پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں والنٹیئرز ان پولیس اور فرینڈز آف پولیس کی تقریب

10-24-2023

(لاہور نیوز) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں والنٹیئرز ان پولیس اور فرینڈز آف پولیس کی تقریب منعقد کی گئی۔

مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے تعلق رکھنے والے 150 طلبا و طالبات نے پنجاب پولیس کے ساتھ دو ہفتے کی انٹرن شپ مکمل کی۔ طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کے دوران پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف ونگز کی پولیس ورکنگ سے آگاہ کیا گیا۔   آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیڈرز ہمارے نوجوان پولیس افسران ہیں، پولیس اور عوام کی مشترکہ کاوش سے کمیونٹی پولیسنگ میں سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ31 دسمبر تک صوبے کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن کے طور پر اپ گریڈ کریں گے۔ ہمارے خدمت مراکز، میثاق سینٹرز اور فرنٹ ڈیسک میں شہریوں کے تمام مسائل حل ہوں گے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا سمیت سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انٹرن شپ کرنے والے طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔