لاہور ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

10-24-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کردیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار خالد بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیشن جج علی رضا اعوان کو لاہور سے حافظ آباد تعینات کردیاگیا، سیشن جج قصور طارق محمود باجوہ کو لودھراں تعینات کیا گیا ہے، سیشن جج امجد اقبال کو سینئر ایڈیشنل رجسٹرار روالپنڈی بینچ لگایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حامد حسین کو گجرات، ریحان بشیر کو لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا۔ سیشن جج مشتاق الہٰی اور عابد رضوان عابد کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، سیشن جج طارق محمود زرغام کو بھی لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔