گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ڈاکٹر احمد عدنان نے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

10-24-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر احمد عدنان نے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نئے سربراہ نے فوری طور پر ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی۔ انتظامیہ نے رجسٹرار آفس کو تالے لگا دئیے۔ جی سی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ نئے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد عدنان نے تمام شعبہ جات کے صدور کو ہدایات کی ہیں کہ طلبہ کی توجہ تعلیم پر ہونی چاہیے۔ دو گھنٹے بعد دفاتر کھول دئیے گئے اور ملازمین کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔