پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت سے یونیورسٹی کی سات فیکلٹیز میں ڈینز کی پوسٹیں خالی

10-24-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے یونیورسٹی کی سات فیکلٹیز میں ڈینز کی پوسٹیں خالی ہیں۔

فیکلٹی آف فارمیسی ، فیکلٹی آف لائیو سائنسز ، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈینز نہیں ہیں۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن ، فیکلٹی آف سائنس اور فیکلٹی آف لا کے ڈین کی سیٹ بھی چند روز قبل خالی ہوئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی سستی سے معاملہ التوا کا شکار ہے۔ جامعہ نے تعیناتیوں کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھا مگر ایچ ای ڈی نے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی۔