بڑھتی ہوئی مہنگائی کو بریک نہ لگ سکی، پولٹری مصنوعات پہنچ سے باہر

10-24-2023

(لاہور نیوز) بڑھتی ہوئی مہنگائی کو بریک نہ لگ سکی۔ سبزیاں ، پھل اور پولٹری مصنوعات پہنچ سے باہر ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 110 ، آلو 120 ، ٹماٹر 130 روپے فی کلو ہیں، لہسن ہرنائی  560  ، ادرک ایک ہزار روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ پھل بھی غریب کی پہنچ سے دور ہیں۔ سیب کالا کولو 320 ، انار بدانہ 700 روپے فی  کلو تک  بیچا جا رہا ہے۔ کیلے   درجہ اول  150  روپے   فی درجن تک دستیاب ہیں۔ پولٹری مصنوعات میں انڈے مسلسل مہنگے ہیں۔ انڈے ایک روپیہ اضافے سے 323 روپے فی درجن ہو گئے۔ مارکیٹ میں  انڈے 340 روپے فی درجن  تک  بیچے جا رہے ہیں۔ برائلر گوشت  کی قیمت مستحکم رہی۔ مرغی  کا گوشت  453  روپے فی  کلو کی سطح پر برقرار ہے۔ عوام کہتے ہیں آمدن کے مقابلے میں مہنگائی کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ وسائل کم اور مسائل بہت زیادہ ہیں۔ مارکیٹ  میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد کہیں دکھائی نہیں دے رہا  جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔