اداکار یاسر حسین یوٹیوبر نادر علی کی حمایت میں سامنے آگئے

10-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار یاسر حسین معروف یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے جدید دور میں کامیڈی فنکاروں کو پیش آنے والے چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادر علی کو پسند کرنے والے بہت لوگ ہیں اور وہ اپنی فیلڈ میں اچھا کام کررہا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ عجیب سوال پوچھنے پر نادرعلی کو بہت بری طرح ٹرول کیا گیا لیکن ایسے سوالات تو پھوپھیاں بھی پوچھتی ہیں۔ انہوں کہا کہ آج کل لوگوں کے لطیفوں پرجذبات مجروح ہوجاتے ہیں اور پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا اور اب بھی ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ یاسر حسین کا مزید کہنا تھا کہ جن کو نادر علی کے سوالات عجیب لگتے ہیں وہ ان کے شو میں نہ جائیں لیکن نادرعلی کو سکھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ اداکار نے ماضی کے لیجنڈری اداکار اور کامیڈین عمرشریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج لوگ ان کے لطیفے سنیں تو بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے لیکن ان کو پسند کرنے والے آج بھی کم نہیں ہوئے۔