بابر کے کریز پر آتے ہی عبداللہ نے شاٹس کیوں روک دیں؟ عبدالرزاق

10-24-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان سے 8 وکٹوں کی شکست کے بعد سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق نے کپتان بابراعظم کے کھیل اور کپتانی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

عبدالرزاق نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شکست پر سب ہی افسردہ ہیں ، جب عبداللہ کریز پر کھیل رہے تھے تو وہ جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے، جیسے ہی امام کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر بیٹنگ کے لیے آئے، عبداللہ نے شاٹس روک لیں۔  سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ انہیں ہدایات مل رہی تھیں کہ شاٹس نہیں مارنی، وہ آدھی شاٹس مار رہے تھے، کبھی مارنا چاہتے تو کبھی روک لیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس گیند پر عبداللہ شفیق آؤٹ ہوئے وہ ایسی گیند نہیں تھی، اس وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے انہیں کھیلنا ہی نہیں آتا، اس کا مطلب جب کپتان کریز پر ہے تو انہیں ہدایات ملتی ہیں کہ ایسے کھیلنا ہے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ جب کپتان کریز پرہوتا ہے تو سب کھلاڑیوں کا سٹرائیک ریٹ دیکھیں، 77 یا 80 سے بڑھتا ہی نہیں، تو ایسے کرکٹ نہیں کھیلی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان جیسی ٹیم کے خلاف 350 کا ہدف بننا چاہیے تھا، اگر لوگ کہتے ہیں کہ بابر کو کپتانی نہیں آتی تو منیجمنٹ میں بیٹھے لوگ کیا کررہے ہیں؟