یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والی سستی چینی 8 روپے فی کلو مہنگی

10-24-2023

(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والی سستی چینی 8 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلوقیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ ہو گیا جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہو گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت 155 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر ہوئی ہے۔