پنجاب کی عدالتوں میں تمام ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا فیصلہ

10-24-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کی عدالتوں میں تمام ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شجاعت علی خان کی زیر صدارت  اہم اجلاس ہوا جس میں  آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ،آئی ٹی ماہرین سمیت دیگر شریک ہوئے،  اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کی عدالتوں میں تمام ملزمان کو کچہریوں میں پیش کرنے کے بجائے  ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ منصوبے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، منصوبے سے کچہریوں میں رش کم اور کیسز کا بوجھ بھی ختم ہوگا، وہاڑی میں پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہونے کے بعد منصوبے کو پورے پنجاب میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے پنجاب کے 7اضلاع راولپنڈی ،جہلم،چکوال، میانوالی ،مظفرگڑھ،بھکر چنیوٹ میں منصوبے پر عملدرآمد ہوگا۔