سینئرز کا احترام کیسے کیا جاتا ہے؟ کپتان بابر اعظم نے عملی طور پر کر کے دکھا دیا

10-24-2023

(ویب ڈیسک) سینئرز کا احترام کیسے کیا جاتا ہے؟ کپتان بابر اعظم نے عملی طور پر کر کے دکھا دیا اور کرکٹ کے شائقین کے دل جیت لیے۔

بھارت کے شہر چنئی کے چدمبرم سٹیڈیم میں افغانستان کیخلاف میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی کہ اس دوران کریز پر موجود بابر اعظم کے جوتے کا تسما کھل گیا جس پر افغان ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد نبی (جو ان سے عمر میں بھی کافی بڑے ہیں) تسما باندھنے کیلئے جھکنے لگے تاہم بابر اعظم نے محمد نبی کو اپنے جوتوں کو ہاتھ لگانے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ میچ کے دوران جب بیٹسمین کے جوتے کا تسما کھل جاتا ہے تو فیلڈنگ سائیڈ کا کوئی کھلاڑی سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تسما باندھ دیتا ہے تاہم بابر اعظم نے محمد نبی کو سینئر ہونے کی وجہ سے اپنے جوتوں کا تسمہ باندھنے سے روک کر سینئر کے احترام کی مثال قائم کی جس پر سوشل میڈیا صارفین بابر کے اس عمل کی کھل کر تعریف کر رہے ہیں۔